کیا آپ کو معلوم ہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے؟

 

کیا آپ کو معلوم ہے؟



سن 1935 میں جے پور میں ایک ایسا آل انڈیا طرحی مشاعرہ ہوا تھا جو تین شاموں، چار نشستوں اور چھتیس گھنٹوں پر محیط تھا۔ رام نواس باغ کے مشہور البرٹ ہال میں منعقد اس مشاعرے میں ایک سو ستر شعراء نے شرکت کی تھی۔ یہ سال شاہ جارج پنجم کی سلور جوبلی اور مہاراجہ مان سنگھ  ثانی کی رسم تخت نشینی کے جشن کے طور پر منایا گیا تھا۔ پورے شہر میں رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں کی رونق رہی تھی 

۔ یہ مشاعرہ بھی اسی جشن کا حصہ تھا۔ مصرع طرح تھا : 

Ishqiyasadpoetry.blogspot.com
کیا آپ کو معلوم ہے؟


آئے نہ بے نقاب وہ میرے خیال میں 

ںظم گو شعراء کے لئے 'صبح بہار'  کا موضوع  دیا گیا تھا۔ جگرمراد آبادی، جوش ملیح آبادی، میکش اکبرآبادی، یاس یگانہ، سیماب اکبر آبادی  اور دیگر اہم شعرا موجود تھے۔ فانی بدایونی کی آمد کی الگ شان تھی کیونکہ انھیں نظام حیدرآباد نے  ریاست دکن کے نمائندے کے طور پر بھیجا تھا اور مہاراجہ سرکشن پرشاد نے ماہر القادری 

کو اپنا کلام دے کر روانہ کیا  تھا۔




کیا آپ کو معلوم ہے؟

منشی پریم چند کے نام میں جو لفظ  "منشی" ہے اس کا کیا مطلب ہے ؟  ایک زمانے میں دفتروں میں تحریری کام کرنے اور حساب کتاب رکھنے والوں کے لئے یہ لفظ استعمال کیا جاتا تھا اور یہ کام  "منشی گیری" کہلاتا تھا۔  دراصل یہ عربی لفظ 'انشا' سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں کچھ بنانا یا تخلیق کرنا۔ اردو میں انشا پردازی ایسی تحریر کو کہتے ہیں جس میں ادبی وصف ہو۔ ان معنوں میں منشی پریم چند صحیح معنوں میں منشی کہلانے کے مستحق تھے۔ انگریزی حکومت کے دور میں فورٹ ولیم کالج کلکتہ میں ہندوستانی زبان کی درس و تدریس اور تالیف کے لئے جان گلکرسٹ کی نگرانی میں جن مشہور ادیبوں اور مترجمین کا تقرر ہوا تھا وہ بھی "منشی " کہلاتے تھے۔

https://ishqiyasadpoetry.blogspot.com
کیا آپ کو معلوم ہے؟








"All videos, songs, images, and graphics used in the Post belong to their respective owners and I or this Site does not claim any rights over them."


* Under Section 107 of the Copyright Act 1976, "fair use" is permitted for purposes such as copyright disclaimer, criticism, commentary, news reporting, teaching, scholarship, and research. Fair use is a use permitted by copyright law that might otherwise be infringed. Personal, educational, or non-profit uses suggest a balance in favor of fair use.


Get UN-Copyrighted Images from this Site 



Contact info :-

 

  Earning Videos Playlist Link:





Post a Comment

1 Comments

Dear Persons plz do not comment spam messages